بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے بشریٰ بی بی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کر دیا
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کے اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اپنے تازہ بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کے پی پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے۔ اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو وہ اپنے خاندان سے ضرور رابطہ کرتی۔
مریم نواز وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پلان آف ایکشن میں بتایا تھا کہ دھرنا ختم کرنے کا حق صرف بانی کو ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنا ختم کرنے کا اختیار نہیں۔قبل ازیں اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی ابھی اسلام آباد میں ہیں۔ بشریٰ بی بی اپنی ضد پر قائم ہیں، یہ کہتے ہوئے وہ بہت جذباتی ہوگئیں۔
خاص خبریں
-
مریم نواز نے غداری اور انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا
-
پہلے سنگجانی جانے کا اتفاق ہوا، پھر کہا عمران کا فیصلہ نہیں مانتا، ڈی چوک جانا ہے، وزیر داخلہ
-
آج کا احتجاج 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور غلطی ہے: طلال چوہدری
-
وہ قائد کو رہا کرنے آئے لیکن کارکنوں کو گرفتار کر اکے فرار ہو گئے: عطا تارڑ
تازہ ترین

تبصرے