آج کا احتجاج 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور غلطی ہے: طلال چوہدری
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا احتجاج 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور غلطی ہے، حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث مظاہرین منتشر ہوئے اور کوئی لاش نہیں گئی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے لیکن بار بار اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بلٹ پروف گاڑیوں میں بھاگتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ان سے مذاکرات ہوئے جس کو انہوں نے کمزوری سمجھا، یہ نومئی کے بعد ایک اور غلطی ہے، اب پی ٹی آئی کو اتنا ہی نقصان پہنچے گا جتنا 2014 کے ناکام دھرنے کے بعد ہوا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اب کوئی بات نہیں ہوگی، قانون پر عمل ہوگا، انہوں نے توڑ پھوڑ کی، نقصان پہنچایا، حکومت انہیں سزا دینے کے لیے کارروائی کرے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں سیاسی سوچ رکھنے والے بھی اس گروپ کے ساتھ نہیں رہ سکتے،
خاص خبریں
-
ٹرمپ کے مشیر نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
-
’اب روٹی آگئی ہے، کھا کر واپس جائیں گے‘، علی امین کی کارکنوں سے گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر
-
مریم نواز نے غداری اور انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا
-
پہلے سنگجانی جانے کا اتفاق ہوا، پھر کہا عمران کا فیصلہ نہیں مانتا، ڈی چوک جانا ہے، وزیر داخلہ
تازہ ترین

تبصرے