پہلے سنگجانی جانے کا اتفاق ہوا، پھر کہا عمران کا فیصلہ نہیں مانتا، ڈی چوک جانا ہے، وزیر داخلہ
- 27, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری دو تین دن سے پریشان ہیں، بند سڑکوں کو فوری طور پر کھولنا ضروری ہے، کل سے اسکول کھل جائیں گے، موبائل فون سروس بحال کردی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ ہوا، جہاں بھی نقصان ہوا وہاں سی سی ٹی وی لگائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دھمکیاں دے کر اور اربوں روپے کا نقصان کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی باتیں اور کتنی بار کرنی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کا علم نہیں تاہم علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی تاحال مفرور ہیں۔ ہم نے انہیں دو بار سنگجانی میں جلسہ کرنے کو کہا۔ انہوں نے سنگجانی جانے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن پھر کہا کہ وہ عمران خان کے فیصلے کو نہیں مانتے اور ڈی چوک جانا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے اسلام آباد کی صورتحال پر قابو پانے پر پولیس اور رینجرز کا شکریہ ادا کیا۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے