ٹرمپ کے مشیر نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

رچرڈ گرینل

نیوز ٹوڈے :  نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے بھی اس مطالبے پر رچرڈ گرینل آن ایکس کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکی سفیر تھے اور وہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے قائم مقام ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+