سعودی عرب: چار لاکھ ملازمتوں کی خوشخبری کا اعلان

سعودی عرب

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب کے 2025 کے بجٹ میں انسانی وسائل کے شعبے میں 400,000 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے 2025 کا بجٹ پیش کیا جس کی سعودی کابینہ نے منظوری دے دی۔2025 کے بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی، ایسے شعبوں میں ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا جن کے لیے انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق مملکت کے تمام خطوں میں انسانی وسائل سے متعلق اہم شعبوں میں ایک اندازے کے مطابق 400,000 ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، تاکہ بے روزگاری کی شرح کو مزید کم کیا جا سکے۔

افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کے تعاون سے افرادی قوت کے ترقیاتی فنڈ کے تحت 170,000 اداروں کو مختلف خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت وہ افرادی قوت میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کریں گے جس سے 23 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ریاض میٹرو کا جزوی آغاز 27 نومبر سے کیا جا رہا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ میٹرو ٹرین بغیر ڈرائیور کے سروس فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین روٹس کے لیے سروس شروع کی جائے گی اور پھر دسمبر کے وسط تک مزید تین روٹس کے لیے سروس شروع کر دی جائے گی۔پہلے مرحلے میں العروبہ سے البطح اور کنگ خالد ایئرپورٹ سے رنگ روڈ عبدالرحمن بن عوف اور شیخ حسن بن حسین تک ہوگا، میٹرو سروس کا دوسرا مرحلہ دسمبر کے وسط میں شروع کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ راستہ کنگ عبداللہ روڈ سے کنگ عبدالعزیز سٹی تک کے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔ چھ سال سے کم عمر کے بچے مفت سفر کر سکیں گے لیکن بالغوں کے لیے ٹرین کا کرایہ چار سے چالیس ریال تک ہو گا۔

سعودی عرب، سرحدی محافظوں نے شہریوں کی جانیں بچائیں۔انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کرایوں کو مناسب رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+