پی ٹی آئی چیک کرے کہ کیا بشریٰ بی بی نے کہیں دو نمبر گیم کھیلی ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

نیوز ٹوڈے :   وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہیے کہ کیا بشریٰ بی بی نے کہیں دو نمبری کا کھیل کھیلا؟خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ چیکنگ میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت سنگجانی میں بیٹھ کر خوش ہے، اگر یہ سنگجانی بیٹھ جاتی تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بلاک ہو چکی ہوتیں اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ ہوتا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت کو دل کی گہرائیوں سے بشریٰ بی بی کا شکر گزار ہونا چاہیے، بشریٰ بی بی کی ضد کی وجہ سے کے پی سے آنے والوں نے ڈی چوک پر حملہ کیا، پھر اپنے کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بچ گئی، سارا دن گنڈا پور کے کارکنوں نے ضائع کیا، پی ٹی آئی کا عزم برباد ہوا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+