حکومت عمران خان کو رہا کرنے کے لیے تیار تھی تو کچھ لوگوں نے چیزیں خراب کیں: لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اپنا سر جھکا چکی ہے اور عمران خان کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، رکاوٹ اس وقت آئی جب کہا گیا کہ انہیں رہا کر دیا جائے گا، ہمارا مطالبہ فوری رہائی کا تھا۔
 لطیف کھوسہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے حالات کو سبوتاژ کیا اور چیزیں خراب کیں۔ تشدد سے تحریک ختم نہیں ہوتی، ہم ابھی گئے نہیں، تحریک جاری ہے، اسلام آباد بھی آئے گا اور ہماری حکومت بھی آئے گی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر داخلہ انہیں مارتے تھے کہ کوئی آکر ڈی چوک دکھائے لیکن اتنی رکاوٹوں کے بعد بھی لوگ اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے شہید کارکنوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کی گواہی کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کریں گے۔ ایف آئی آر خیبرپختونخوا میں درج کرانے کی کوشش کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں کوئی ہماری ایف آئی آر درج نہیں کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+