سستی بجلی، بڑی خبر آگئی

سستی بجلی

نیوز ٹوڈے :   کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی کی پیشکش کی ہے، نیپرا سے حتمی منظوری ملنے کے بعد منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو سولر انرجی کی سستی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ KEPCO نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ KEPCO نے K-Electric کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی کی پیشکش کی، KEPCO نے یہ پیشکش 288.65 روپے فی ڈالر میں کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمسی توانائی کے منصوبے سے بجلی 3.4 امریکی سینٹ فی کلو واٹ ہوگی اور KEPCO اس منصوبے کو کراچی کے دیہہ ہلکانی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں لگائے گا۔ اعلامیے کے مطابق نیپرا سے حتمی منظوری ملنے کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+