تحریک انصاف کے بانی سے جیل میں ملاقات کا معاملہ، اہم خبر سامنے آگئی
- 28, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے جیل انتظامیہ کا اہم موقف سامنے آگیا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل انتظامیہ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنی جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے یا نہ دے ۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل کی تحویل میں نہیں بلکہ راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اس لیے ان سے ملنے کے خواہشمند پنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان تھانہ نیو ٹاؤن کے ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے سیل کو راولپنڈی نیو ٹاؤن تھانے کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
تاہم اس فیصلے کے چند گھنٹے بعد ہی عمران خان کو نیو ٹاؤن تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا اور پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔
تبصرے