بلوچستان میں خواتین اور طالبات کو گلابی اسکوٹی فراہم کرنے کا اعلان
- 29, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے اور آزادی کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سیکنڈری اسکولوں میں طالبات میں گلابی رنگ کے اسکوٹر تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام صوبے میں خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔اسکیم کے لیے جلد ہی پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ اس وقت بلوچستان میں پانچ خواتین ڈپٹی کمشنرز کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جو اپنے انتظامی کردار میں بہترین ہیں۔

تبصرے