فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی جان کے لیے خطرہ قرار دے دیا
- 29, نومبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی جان کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق گفتگو میں کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جان کی بہت فکر ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ان کے ساتھ ہیں، عمران خان کو نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلاتی ہیں تو کبھی کچھ، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے، بہت جلد پی ٹی آئی اس سے مخلص لوگوں کی ’پی ٹی آئی پاکستان‘ بن جائے گی۔

تبصرے