چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پی سی بی کا فارمولہ ماننے سے انکار، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

چیمپئنز ٹرافی

نیوز ٹوڈے :    بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ فارمولے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تعطل بدستور برقرار ہے جب کہ دبئی میں آج ہونے والا آئی سی سی بورڈ اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا، اجلاس اسی وقت ہوگا جب بھارت پاکستان کے مؤقف کا جواب دے گا۔ آج ہونے والا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دیا گیا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب نہ آنے کے باعث آج کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کر دیا ہے کہ اب اجلاس اسی وقت بلایا جائے جب کوئی فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ کا اجلاس آج شام ہونے کا امکان تھا، جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت انعقاد کا قوی امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل پر کیا جائے گا، پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل کے بجائے دو ملکی فارمولے کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت پر 3 ملکی سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی شرط بھی عائد کر دی، بھارت  ملکی سیریز کا مطالبہ تسلیم نہیں کرے گا، بورڈ ممبران کی اکثریت میچ کرانے پر رضامند ہو جائے گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+