بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 06, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 37 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فرحان یوسف نے 32 اور محمد ریاض اللہ نے 28 رنز بنائے۔
اقبال حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 23ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
61 رنز کی ناقابل شکست اننگزبنگلہ دیش کی جانب سے کپتان عزیز الکریم نے کھیلی۔
تبصرے