مغربی کنارے پر یہودیوں سے بھری بس پر مسلح نوجوان کی فائرنگ

یہودیوں کی بس

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل سے تابلس جانے والی یہودیوں سے بھری بس پر مغربی کنارے میں ایک اسلحہ بردار نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک یہودی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور متعدد زخمی ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یہودیوں کو اسرائیل سے تابلس لے کر جانے والی بس پر مغربی کنارے میں فائرنگ کی گئی - حملہ کرنے والا نوجوان جو کہ شکل سے فلسطینی معلوم ہوتا تھا ، نے بس پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گۓ -

زخمی یہودیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں متقل کر دیا گیا - ہسپتال میں پہنچتے ہی ایک زخمی 10 سال کا بچہ ہلاک ہو گیا جبکہ باقی زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں - زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے - صیہونی فوج کے مطابق حملہ آور نوجوان فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے - یرو شلم اور مغربی کنارے کے شہر لحم کے درمیان ٹنل میں بنی فوجی چیک پوسٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے - صیہونی فوج نے حملہ آور کی تلاش کیلیے بیت المقدس کے علاقے کو گھیر لیا ہے - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ نبالس کے مقدس مقام پر جانے والی بس نے پہلے مطلع نہیں کیا ورنہ اسے سیکیورٹی فراہم کی جاتی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+