امریکی ریاست (ٹیکساس) میں مسافر طیارہ سڑک پر چلتی گاڑیوں پر آن گرا

چلتی گاڑی

نیوز ٹوڈے :   امریکہ میں مسافر طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا ـ اس حادثے میں 3 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں - یہ واقعہ امریکہ کی ریاست (ٹیکساس) میں پیش آیا جہاں ایک مسافر طیارہ دوران پرواز ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق دو انجن والے چھوٹے مسافر طیارے نے صبح دس بجے وکٹوریہ ریجنل ہوائی اڈے سے اڑان بھری - پرائیویٹ کمپنی کے چھوٹے طیارے نے اڑان بھرنے کے 5 گھنٹے بعد ہائی وے پر اترنے کی کوشش کی - اسی دوران طیارہ ہائی وے پر چلتی گاڑیوں کے اوپر آ گرا ـ طیارے کے دو ٹکڑے ہو گۓ -

طایرے کا ملبہ ہائی وے پر بکھر گیا جس سے ٹریفک بند ہو گئی - امدادی ٹیموں نے 4 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 3 کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے - ایک زخمی شخص جو کہ پائلٹ تھا کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے - حادثے کے وقت طیارے میں صرف پائلٹ تھا جبکہ باقی تینوں زخمی گاڑہوں میں سوار تھے - ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں - پولیس اور وکٹوریہ ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+