ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور انوکھا کارنامہ ، جوبائیڈں کو ووٹ دینے والی عورت کو بھی عہدہ دے دیا
- 13, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نۓ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا ایک اور انوکھا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے جوبائیڈن کو ووٹ دینے والی خاتون کو بھی عہدے پر فائز کر دیا -نۓ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈں کو ووٹ دینے والی عورت کو "وائس آف امریکہ کے سربراہ" کے عہدے پر تعینات کر دیا - امریکہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریڈیو اسٹیشن وائس آف امریکہ کے عہدے پر تعینات کی جانے والی نئی ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کر دیا ہے - اس اہم عہدے کیلیے امریکی صدر نے "سابقہ نیوز اینکریس کیری لیک" کو چنا ـ جو کہ بعد میں سیاست میں داخل ہوئیں -
کیری لیک نے 2020 میں جوبائیڈن کو ووٹ ڈالا تھا ـ بعد میں2022 میں وہ ریپبلکن پارٹی کی گورنری کی امیدوار بھی تھیں - جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ـ نۓ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانا ہے -تاحال وہ اپنی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ کیلیے جن امیدواروں کو چنا ہے ان میں"فوکس نیوز" کے 2 نمائندے بھی شامل ہیں - نومنتخب امریکی صدر نے اپنے سمدھیوں کو بھی اہم عہدوں سے نوازا ہے -
تبصرے