اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے مطابق لبنان سے اپنی فوج کی واپسی شروع کر دی
- 13, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے مطابق لبنان سے اپنی فوج کو نکالنا شروع کر دیا ہے - امریکی اعلان کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک قصبے سے اپنے پہلے انخلا پر عمل درآمد کر دیا ہے - صیہونی فوج کے قصبے سے نکلنے کے بعد لبنان کی فوج نے اس جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا - یہ قدم واشنگٹن اور پیرس کی مشترکہ ثالثی جو کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد اٹھایا گیا ہے - امریکہ کی مرکزی کمان ( سینٹکوم )کے مطابق لبنانی قصبے الخیام سے صیہونی فوج کی واپسی اور لبنانی فوج کی تعیناتی کے وقت امریکہ کے "کمانڈر جنرل ایرک کوریلا" موقع پر موجود تھے -
سینٹکوم کا کہنا ہے کہ جنرل کوریلا بیروت میں لبنانی فوج کے کمانڈر "العماد جوزف عون" سے ملے ـ اور شام کی صورتحال پر بات چیت بھی کی -دوسری طرف لبنان کی نگراں حکومت کے وزیر اعظم "نجیب میکاتی" نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ الخیام اور مرجیعون کے علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی ایک بنیادی قدم ہے - اور یہ جنگ بندی کے فیصلے کے نفاذ کے سلسلے میں ہے - اعظم نجیب میکاتی نے اسرائیل سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرنا بند کرے جس کے نتیجے میں اسرائیلی حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں -
تبصرے