یوکرین نے کیا روس کے کروز 59 میزائل کے بانی سائنسادان کو قتل
- 13, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرین نے کیا روس کے میزائل سائسندان کو قتل ـ ماسکو کے ایک پارک میں روس کے ایک اہم میزائل سائنسادان کو قتل کر دیا گیا - روسی سائسندان میخائل شائستگی صدارتی محل کریملن سے 8 میل دور ماسکو کے کوز مینسکی فارسٹ پارک کوتیلینیکی میں ایک نامعلوم شخص نے قتل کر دیا - برطانیہ کے اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق میخائل شائستگی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے - روس کےکروز59 میزائل پرکام کر رہے تھے ـ ان کے قتل کا الزا م یوکرین کی انٹیلیجنس ایجنسی پر لگایا گیا ہے -
روس سے بے دخل کیے گۓ روسی صحافی الیگزینڈر نیو زوروف کا کہنا تھا کہ جی یو آر فاج نے آج ایک خطرناک مجرم میخائل شائستگی کا خاتمہ کر دیا جو کہ مارس ڈیزائن بیورو کا ڈپٹی جنرل ڈیزائنر تھا اور سافٹ وئر ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بھی تھا - صحافی کے مطابق میخائل شائستگی کروز 59 میزائل کو کروز 69 میزائل میں تبدیل کرنے اورمیزائلوں کے نۓ ڈیزائن متعارف کرانے والا سائنسادن تھا اور ہزاروں بے گناہ یوکرینیوں کا قاتل بھی -
تبصرے