جعلی ڈگریوں کی تصدیق: شہریوں کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

واٹس ایپ ہیک

نیوز ٹوڈے :  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ظاہر کر کے شہریوں کا واٹس ایپ ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض جرائم پیشہ عناصر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کر کے واٹس ایپ پر صارفین سے رابطہ کرتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ افراد ڈگری کی تصدیق کے بہانے صارفین کو ایک کوڈ بھیجتے ہیں اور اسے شیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جیسے ہی صارفین یہ کوڈ شیئر کرتے ہیں تو ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے۔ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم میسج یا کال پر کوئی کوڈ شیئر نہ کریں اور ایسی کال یا میسج موصول ہونے پر ایف آئی اے سائبر ونگ کو آگاہ کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+