صیہونی فوج کے حملوں میں (دیر البلاح) کے میئر سمیت مزید 70 فلسطینی شہید
- 16, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں ، اسرائیلی حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں دیرالبلاح کے مئیر بھی شامل ہیں - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے - غزہ میں صیہونی فوج کے زمینی اور فضائی حملے لگاتار جاری ہیں - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں دیرالبلاح کے میئر سمیت مزید 70 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -
میڈیا کے مطابق دوسری طرف فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف لندن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی -(پارلیمنٹ اسکوائر) پر نکالی جانے والی ریلی میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی - ریلی میں شریک مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری جنگ بندی کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے - مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا - دو دن پہلے بھی صیہونی فوج نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے 33 معصوم فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا اس حملے میں 50 سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہو گۓ تھے - جن میں زیدہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے -
تبصرے