شام کی نئی انتظامیہ کو حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے ، ترک وزیر دفاع
- 16, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ نے شام کی نئی انتظامیہ کو فوجی ٹریننگ دینے کی پیشکش کر دی - ترکیہ کے وزیر دفاع (یاسر گولر) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ کو ان کے دیے گۓ تعمیری پیغامات کے پیش نظر حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے -اور اگر انہیں ضرورت محسوس ہوئی تو ترکیہ ان کی فوجی تربیت کرنے کیلیے حاضر ہے - "العربیہ" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے رکن ملک ترکیہ نے ان شامی باغی گروہوں کی حمایت کی ہے جنہوں نے شام سے "بشارالاسد حکومت" کا خاتمہ کیا - جس کے ساتھ ہی شام میں 13 سالہ خانہ جنگی بھی ختم ہو گئی -
ترکیہ نے دمشق میں قائم اپنے سفارتخانے کو ایک ہفتہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے - ترکیہ کے وزیر دفاع نے انقرہ میں میڈیا والوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'بشارالاسد حکومت کا خاتمہ کرنے والی نئی انتظامیہ نے سب سے پہلا بیان یہ جاری کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں ، اقوام متحدہ اور دوسری بین الاقوامی جماعتوں کا احترام کیا جاۓ گا' ـ یاسر گولر کا کہان تھا کہ شام کی نئی انتظامیہ کو ایک موقع دے کر دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے -
تبصرے