فرانس کے شہر ڈنکرک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
- 16, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فرانس میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کر دیا ـ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا - فرانس کے شمالی شہر ( ڈنکرک) کے نزدیک قائم مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد جان بحق ہو گۓ - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 غیر ملکی اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں - حملہ آور شخص نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا - اور پانچوں افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ـ میڈیا کے مطابق پولیس کو حملہ آور کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی ملے ہیں - فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے اس واقعہ کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ ڈنکرک کے میئر کے مطابق حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ـ البتہ اس معاملے کی مزید جانچ جاری ہے -
وسیم حسن
تبصرے