سمندری طوفان سے روس کو پہنچا بھاری معاشی نقصان
- 16, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان سے روس کے 2 آئل ٹینکر "وولگانیفت 212 اور وولگونیفت 239 " ڈوب گۓ ، جس سے روس کو بھاری معاشی نقصان پہنچا - حادثے کے فوری بعد سمندر کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا - صفائی کے کام میں ہیلی کاپٹرز ، ٹگ بوٹس اور عملے کے 50 ارکان حصہ لے رہے ہیں - بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام اس حادثے کی تحقیقات مجرمانہ غفلت کے نظریے سے کر رہے ہیں -
روس کی وفاقی ، بحری اور ملک کے اندر آبی ٹرانسپورٹ ایجنسی نے اپنے ایک جاری کیے گۓ بیان میں کہا کہ بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں ڈوبنے والے روس کے 2 ٹینکروں وولگو نیفت 212 اور وولگونیفت 239 میں عملے کے 15 اور 14 افراد سوار تھے - اس حادثے میں ضائع ہونے والے تیل سے روس کو بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے -
وسیم حسن
تبصرے