اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے

خودکار ہتھیار نصب

نیوز ٹوڈے :     غزہ کے بعد اسرائیل نے اب فلسطین کے مغربی کنارے میں بھی خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خلیجی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی بستیوں کے تحفظ کے نام پر خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں ریموٹ کنٹرولڈ خودکار ہتھیار نصب کرنے کی تیاری کر رہی ہے، اس خودکار نظام کو 'سی فائر' بھی کہا جاتا ہے، جس میں ایک ٹاور، نگرانی کے جدید آلات اور مہلک آتشیں ہتھیاروں سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مغربی کنارے میں 300 غیر قانونی اسرائیلی بستیاں ہیں جن میں تقریباً 7 لاکھ اسرائیلی آباد کار رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج 2008 سے اس خودکار ہتھیاروں کے نظام کو استعمال کر رہی ہے اور یہ نظام اس سے قبل غزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی باڑ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا تاکہ غزہ سے حملوں کو روکا جا سکے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+