صدارتی عہدہ سنبھالنے تک اسرائیل کے قیدی رہا نہ کیے گۓ تو قیامت برپا ہو جاۓ گی ڈونلڈ ٹرمپ
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نۓ منتخب ہونے والے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) سے غزہ جنگ سے متعلق بہت اچھے طریقے سے بات چیت ہوئی ہے- غزہ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر بھی ہم نے بات چیت کی - "بین الاقوامی" میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت سے متعلق بتاتے ہوۓ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے نیتن یاہو سے کہہ دیا ہے کہ میں 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھال لوں گا تو اس کے بعد غزہ معاملے کو دیکھیں گے -
فلوریڈا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک مرتبہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں حماس کو بتا چکا ہوں کہ اگر 20 جنوری میرے عہدہ سنبھالنے سے پہلے پہلے اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو قیامت ٹوٹ پڑے گی - یوکرین جنگ سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے صدور سے بات کروں گا یہ جنگ بھی اب ختم ہو جانی چاہیے - ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کو یوکرین جنگ کے میدان میں خون سے لتھڑی لاشوں کی تصویریں دکھائی گئیں - جن کو دیکھ کر مجھے 1861 سے لے کر 1865 تک امریکہ کا خانہ جنگی دور یاد آ گیا -
تبصرے