غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے 4 سکولوں سمیت کئی مقامات پر حملے

کئی مقامات پر حملے

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں مزید 63 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو گۓ - ایک ہی دن میں صیہونی فوج کے غزہ کے 4 سکولوں سمیت کئی مقامات پر فضائی حملوں میں مزید 63 افراد شہید ہوۓ ہیں - "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کے کئی مقامات پر فضائی حملےکیے جن میں 4 سکول بھی شامل ہیں - جس سے 24 گھنٹوں میں 63 فلسطینی شہید ہو گۓ - غزہ پٹی کے جنوب میں واقع "خان یونس شہر" میں ایک سکول پر صیہونی فوج نے بمباری کی جس میں 20 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بچے بھی شامل تھے - شمالی غزہ کے شہر "بیت ہنون" کے ایک سکول پر صیہونی فوج کی بمباری سے 43 فلسطینی شہید ہو ۓ - اس کے علاوہ ایک ہی دن میں صیہونی فوج کے حملوں میں 3 صحافی بھی شہید ہوئے جن میں قطری چینل کا ایک کیمرا مین (احمد ال لوح) بھی شامل ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+