اسرائیل نے کیا فیصلہ مغربی کنارے پر بھی خود کار ہتھیار نصب کرنے کا
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے غزہ کی طرح فلسطین کی سرحد پر بھی خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے - "خلیجی نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے پر بسائی گئی غیر قانونی اسرائیلی آبادیوں کے تحفظ کیلیے فلسطین کے مغربی کنارے پر خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے - رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج مغربی کنارے پر دور سے کنٹرول کیے جانے والے خود کار ہتھیار نصب کرنے کی تیاری میں مصروف ہے -
اس خود کار سسٹم میں ایک ٹاور ، نگرانی کے جدید آلات اور خطرناک قسم کی آگ نکالنے والے آلات شامل ہوتے ہیں - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیل نے 300 غیر قانونی بستیاں قائم کر رکھی ہیں - جن میں لاکھوں فلسطینی رہ رہے ہیں ـ صیہونی فوج نے خود کار ہتھیاروں کا یہ سسٹم 2008 سے استعمال کرنا شروع کیا ہے - اس سے پہلےصیہونی فوج نے یہ خود کار سسٹم غزہ کی سرحد پر لگی باڑ کے ساتھ نصب کر رکھا ہے تاکہ غزہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو ناکام بنایا جا سکے -
تبصرے