روس کے علاقے (کرسک) میں جھڑپ کے دوران شمالی کوریا کے کئی فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی

یوکرینی فوج

نیوز ٹوڈے :   روسی علاقے میں دوران جھڑپ روس کی مدد کو آنے والے شمالی کوریا کے 30 فوجی ہلاک اور زخمی ہو گۓ - یوکرین کا دعوٰی ہے کہ روس کے علاقے (کرسک) میں ہونےو الی آمنے سامنے کی لڑائی میں شمالی کوریا کی فوج کے 30 اہلکار زخمی اور ہلاک ہوۓ ہیں - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی مدد کرنے کیلیے شمالی کوریا نے اپنی فوج کے کچھ دستے روس کے جنگ زدہ علاقوں میں بھیجے ہوۓ ہیں - "مغربی میڈیا" کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ جنگ لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجی دستوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی زیادہ ہے -

روس نے شمالی کوریا کے ان فوجی دستوں کو کرسک کے علاقے میں تعینات کر رکھا ہے جہاں پر یوکرین نے قبضہ کر لیا تھا - یوکرین= نے کرسک کے علاقے میں ہونےو الی ایک جھڑپ میں شمالی کوریا کے 30 فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعوٰی کیا ہے - البتہ یوکرین نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان میں سے کتنے فوجی زخمی اور کتنے ہلاک ہوۓ ہیں - شمالی کوریا اور روس کی جانب سے بھی ابھی تک اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+