بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں اہم پیش رفت، ایئر بلیو کا پاکستان سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، ایئر بلیو نے لاہور اور اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ایوی ایشن حکام کا وفد آئندہ ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا۔ وفد مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر مسائل کا جائزہ لے گا۔ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے یو ایس فیڈرل ایوی ایشن سے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے ایف اے اے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں۔
ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایم او یو میں زیر التوا مالیاتی ذمہ داریاں طے کی جا رہی ہیں، جلد یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو ادائیگی کریں گے، ایف اے اے کا وفد فروری یا مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا، 2017 میں امریکا کے لیے پاکستان کی پروازیں روک دی گئیں۔
تبصرے