جنوبی غزہ کے شہر (رفع) میں عمارت کے نیچے دب کر 2 صیہونی فوجی ہلاک ہو گۓ
- 18, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنوبی غزہ کے علاقہ (رفع) میں اسرائیل کے 2 فوجی رہائشی عمارت کے ملبے کے نیچے دب کر ہلاک یو گۓ - "اسرائیلی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک ریزرو فوج کا میجر اور دوسرا ریزرو فوج کا ایک سپاہی تھا - اسرائیلی میڈیا نے صیہونی فوج کے حوالے سے بتایا کہ 'جس عمارت کے اندر صیہونی فوجی رہائش پذیر تھے - وہ بہت پرانی اور خستہ حال تھی ـ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کہیں خستہ حال عمارت صیہونی فوج کے ٹینکوں اور بلڈوزروں کی دھمک سے تو نہیں گری ' ؟
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ ، اسرائیل جنگ میں اب تک صیہونی فوج کے 818 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں - میڈیا کے مطابق پچھلے ایک سال سے زائد عرصے کی اس لڑائی میں 5 ہزار 490 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوۓ ہیں - دوسری طرف شمالی غزہ میں بھی صیہونی فوج پر حماس کے لڑاکوں کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں -
تبصرے