نیتن یاہو کے مصر روانہ ہوتے ہی غزہ جنگ بندی معاہدے کے امکانات نظر آنے لگے

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :  اسرائیلی وزیر اعظم ( نیتن یاہو) مصر روانہ ہو گۓ - آئندہ چند دنوں میں ہی غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو جنگ بندی مذاکرات کیلیے مصر گۓ ہیں - بین الاقوامی میڈیا کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ کچھ روز بعد جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے امکانات بھی نظر آنے لگے ہیں - البتہ اسرائیلی میڈیا نے بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس وقت مصر میں نہیں ہیں -

البتہ یہ ممکن ہے کہ ان کے دفتر کی جانب سے ان کے ممکنہ مصر کے دورے کے بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہو - "عرب میڈیا" کا کہنا ہے کہ فلسطین کے صدر (محمود عباس) بھی مصر کے دورے پر جانے والے ہیں - دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط لگانا بند کردے تو جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت ہو سکتی ہے - 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اس جنگ میں اب تک 45 ہزار 59 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 7 ہزار 41 زخمی بھی ہو چکے ہیں - اور ان شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+