روس کے نیوکلیئر پروگرام کے سیکیورٹی جنرل کی ہلاکت کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی
- 18, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے نیوکلیئر پروگرام کی حفاظت پر مامور فوج کے سربراہ کی ہلاکت کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی ہے - روس کے دارالحکومت (ماسکو) میں ہوئے بم دھماکے میں روس کی فوج کے نیوکلیئر ، بائیولوجیکل ، اور کیمیکل کی حفاظت پر مامور فوج کے چیف لیفٹیننٹ "جنرل ایگور کری لوف" ہلاک ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ایک عمارت کے باہر اسکوٹی میں نصب ریمونٹ کنٹرول بم سے کیے گۓ دھماکے میں روس کی فوج کے ایک اعلیٰ افسر جنرل ایگور کری لوف ہلاک ہو گۓ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی بھی ہلاک ہوگیا -
میڈیا کے مطابق ایگور کری لوف 2017 سے اس عہدے پر فائز تھے ـ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بم عمارت کے باہر کھڑی ایک سکوٹی میں رکھا گیا تھا -جسے ریمونٹ کنٹرول سے پھٹایا گیا - واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ـ روس کے لیفٹیننٹ جنرل کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی ہے - یوکرین کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنرل کری لوف کو ان کی خفیہ ایجنسی نے ماسکو میں خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک کیا ہے -
تبصرے