شام کے گاؤں (القطیفہ )سے ملنے والی اجتماعی قبر سے ہزاروں لاشیں ملنے کا خدشہ
- 18, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شام کے دارالحکومت (دمشق کے شمال میں واقع القطیفہ) کے علاقے سے دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے ہزاروں لاشیں ملنے کا خدشہ - "بین الاقوامی میڈیا رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق یہ اجتماعی قبر بھی شام سے الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ملنے والی کئی قبروں میں سے ایک ہے - دمشق کے نزدیک القطیفہ اور نجھا کے دیہاتوں میں اجتماعی قبروں کے دورے کے بعد امریکہ کے جنگی جرائم کے سابقہ سفیر "اسٹیسفن ریپ" نے رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ 2013 سے لے کر اب تک کم از کم 1 لاکھ افراد کو تشدد کرکے قتل کیا گیا اور انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا گیا -
رائٹرز کے تجزیہ کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقے میں 2012 اور 2014 کے درمیان وسیع پیمانے پر کھدائی کا عمل شروع ہوا جو کہ 2022 تک جاری رہا - اس عرصہ میں میکسار کی طرف سے بھی لی گئی ایک سیٹلائٹ تصویر میں اس جگہ پر موجود ایک کرین اور کھودے گۓ گڑھوں کو دیکھا جا سکتا ہے - میڈیا کے مطابق القطیفہ کے رہائشیوں نے انتقامی کارروائی کے ڈر سے یہ کہتے ہوۓ کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کر دیا کہ انہیں ابھی تک یقین ہی نہیں کہ شام سے الاسد کی حکومت ختم ہو چکی ہے -
تبصرے