یمن سے حوثی جماعت نے داغی اسرائیل پر بلیسٹک میزائل

بلیسٹک میزائل

نیوز ٹوڈے :   یمن سے اسرائیل پر ہوۓ بلیسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے تل ابیب ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا- عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں پر میزائل حملے کیے گۓ - ان حملوں کے فوری بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے ۔ تل ابیب ایئر پورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا -

صیہونی فوج کی طرف سے دیے گۓ بیان میں بتایا گیا کہ جم کی جانب سے بحیرہ روم پر آتے ہوۓ ایک ڈرون کو مارگرایا گیا ہے - یمن سے یہ میزائل میزائلوں سے بھری ایک اسرائیلی کشتی پر داغا گیا تھا ـ جس کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا - حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گۓ حملے کے بعد سے حوثی جماعت لگاتار اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز برسا رہی ہے -حوثی جماعت نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+