حزب اللہ کو ختم کرنے کا سوچنے والا اسرائیل خود ہی ختم ہو جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای
- 18, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ شام میں کیے گئے اقدامات سے صیہونی حکومت کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ مزاحمت ختم ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حزب اللہ کو ختم کرنے کا سوچنے والا اسرائیل خود ہی ختم ہو جائے گا۔
دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے یورپی کمیشن کے صدر ارسلان وان سے ملاقات کی، جس میں شام کی تعمیر نو اور مہاجرین کی واپسی کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ جنوبی شام میں اسرائیل کی پیش قدمی آج بھی جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے دریائے یرموک پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے علاقے قلمون پر بھی بمباری کی ہے۔
تبصرے