حزب اللہ کے خاتمے کا خواہشمند اسرائیل خود صفحہ ہستی سے مٹ جاۓ گا ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر

نیوز ٹوڈے :   ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ' شام میں کی گئی کارروائیوں سے اسرائیل غلط فہمی میں مبتلا ہو گیا ہے کہ شاید مزاحمت ختم ہو چکی ہے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ حزب اللہ کو ختم کرنے کا خواشمند اسرائیل خود صفحہ ہستی سے مٹ جاۓ گا -

دوسری جانب ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے یورپی کمیشن کے صدر (ارسلاوان) سے ملاقات کی ، جس میں شام کی از سرنو تعمیر اور مہاجرین کی واپسی کیلیے مل کر کام کرنے پر بات چیت کی گئی - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شام کے لیے مقرر کردہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے پر زور دیا - جنوبی شام میں صیہونی فوج کی پیش قدمی تاحال جاری ہے - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے دریاۓ یرموک پر قبضہ کر لیا ہے ـ صیہونی فوج نے "مقبوضہ گولان کے علاقے قلمون" پر بھی بمباری کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+