حماس نے جنگ بندی معاہدے کی شرائط میں نرمی کردی

حماس

نیوز ٹوڈے :   غزہ جنگ بندی معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق حماس دو اہم شرائط ختم کرنے کیلیے تیارہو گیا ہے -"عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حماس نے غزہ سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء اور غزہ میں مکمل جنگ بندی کی شرائط ختم کر دی ہیں - میڈیا کے مطابق حماس زیادہ عمر والے ، بیمار اور خواتین فوجی قیدیوں کو چھوڑنے پر تیار ہو گیا ہے - اور حماس ان قیدیوں کو ترکیہ اور مصر منتقل کرنے پر بھی رضامند ہو گیا ہے -

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے شمالی غزہ پٹی پر قائم صیہونی فوج کی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کی شرط رکھ دی - دوسری طرف بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کوئی نئی شرط نہ رکھے تو جنگ بندی معاہدہ ہو سکتا ہے - میڈیا کے مطابق (مصر کے دارالحکومت قاہرہ) میں جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، اور کچھ دن بعد ہی غزہ میں جنگ بند ہونے کے امکانات نظر آںے لگے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+