سیدنایا جیل میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو پڑے جوتے

سیدنایا جیل

نیوز ٹوڈے :  پوری دنیا میں بدنام ترین (شامی جیل سیدنایا) کے دورے پر اقوام متحدہ کے نمائندے کو ایک  لڑکی نے بھاگنے پر مجبور کر دیا - اقوام متحدہ کا نمائندہ (گئیر پیڈرسن) پچھلے دنوں جب دمشق میں قائم بدنام زمانہ سیدنایا جیل کے دورے پر گیا تو وہاں پر موجود اپنے بھائی اور دو کزنوں کو تلاش کرنے والی ایک لڑکی نے گیئر پیڈرسن پر خوب بھڑاس نکالی - لڑکی نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو جوتا مارنے کی بھی کوشش کی -

لڑکی کا گیئر پیٹرسن سے کہنا تھا کہ تم اس وقت کہاں غائب تھے جب شام میں ظلم ہو رہا تھا ـ سب کے مارے جانے کے بعد اب تم یہاں کیا لینے آۓ ہو - لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سے دفع ہو جاؤ اب تم یہاں کیوں آۓ ہو -لڑکی کے شور مچانے پر اقوام متحدہ کا نمائندہ خاموشی سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس چلا گیا - بدنام زمانہ جیل سیدنایا کے باہر سے آنے والی خوفناک تصویروں اور کہانیوں نے ہر شخص کو ہلا کر رکھ دیا - اس جیل میں ان گنت قیدیوں کو رکھا گیا تھا اور اس کا بہت بڑا حصہ زیر زمین ہے ـ اس جیل میں قیدی کئی سالوں تک مرتے اور گلتے سڑتے رہے ـ اس جیل سے ابھی تک تمام قیدی رہا نہیں ہو سکے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+