بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات بھارت کیلیے ایک نیا چیلنج

بنگلہ دیش اور پاکستان

نیوز ٹوڈے :  بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کیلیے ایک نیا چیلنج بن گئی ہے - بھارت کی کٹھ پتلی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم (حسینہ واجد) کے بھارت فرار ہو جانے کے بعد بھارت ، بنگلہ دیش کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی لگاتار کوششیں کر رہا ہے - اب بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں ہونے والی نئی تبدیلیاں بھارت کیلیے مہلک ثابت ہو رہی ہیں - میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق بھارت میں قائم بنگلہ دیش کے سفارتخانے پر ہونے والے حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے - بھارت کا میڈیا غلط خبروں کے ذریعے بنگلہ دیش کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے -

دوسری طرف چٹا گانگ میں پاکستان کے بحری جہاز کا پہنچنا اور پاکستانی اشیاء پر بنگلہ دیشی کسٹم کی نرمی بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی جانب اشارہ ہے - دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تعلقات بھارت کیلیے خطرے کا باعث بننے لگے ہیں - پاکستان سے نفرت اور مودی کے زیر سایہ حسینہ واجد اپنی ہی عوام پر مظالم ڈھاتی رہی - بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ ہونے والا ٹیلی کام معاہدہ بھی ختم کر دیا ہے - میڈیا کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین "غیر قانونی امیگریشن ، مذہبی اقلیتوں کے حقوق ، اور پانی کی تقسیم" جیسے معاہدوں پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہو چکا پے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+