بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ کی مسافر کشتی کو ٹکر ، 13 مسافر ہلاک
- 19, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی بحریہ کو اسپیڈ بوٹ کا تجربہ مہنگا پڑ گیا ـ بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافروں سے بھری کشتی کے ساتھ ٹکرا گئی ـ 13 بھارتی ہلاک ہو گۓ جن میں 3 نیوی سپاہی بھی شامل تھے - "مقامی میڈیا کی رپورٹ" کے مطابق بھارتی بحریہ کا اسپیڈ بوٹ کا تجربہ ناکام ہو گیا - تجربے کے دوران بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافروں سے بھری کشتی کے ساتھ ٹکرا گئی - اسپیڈ بوٹ اور مسافر کشتی کے ٹکرانے سے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گۓ - جبکہ 101 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ـ ہلاک ہونے والے افراد میں بھارتی نیوی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں - میڈیا کے مطابق "نیل کمل" نام کی مسافر کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے نزدیک "ایلیفنٹا جزیرے" کی طرف جا رہی تھی - بچ جانے والے 101 افراد میں سے 4 کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے -
وسیم حسن
تبصرے