یمن کی حوثی جماعت نے "تل ابیب" کو بلیسٹک میزائلوں سے دہلا دیا
- 20, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حوثی لڑاکوں نے اسرائیل کے دارالحکومت (تل ابیب ) پر ہائپر سونک میزائل داغے ، اور ان حملوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں - ایک دن قبل شام کے وقت صیہونی فوج کے کئی بمبار طیاروں نے یمن کے دارالحکومت (صنعا اور حدیدہ شہر) کے بجلی گھر ، بندر گاہ اور تیل کے ڈپوؤں پر بمباری کی تھی ، اس حملے میں 9 یمنی شہید ہو گۓ تھے -
جس کے جواب میں یمن کی "حوثی جماعت" کے لڑاکوں اسرائیلی دارالحکومت پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا - اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے دونوں میزائل تباہ کر دیے ـ البتہ اسرائیل کے ایک نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق میزائل کے ٹکڑے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے نزدیک گرے - یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت پر 2 ہائپر سونک میزائل داغے گۓ -
وسیم حسن
تبصرے