غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں ایک ڈاکٹر سمیت مزید 18 فلسطینی شہید
- 20, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر جاری صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایک طرف تو مصر میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں لیکن دوسری طرف اسرائیل نے غزہ پر لگاتار حملے جاری رکھے ہوۓ ہیں - اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مزید 18 مظلوم فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل تھا -اقوام متحدہ کے مطابق "بیت لاہیا ، ہنون اور جبالیہ" میں 70 دنوں سے محصور فلسطینیوں تک اسرائیل نے خوراک کی ترسیل بھی بند کر رکھی ہے -
دوسری طرف غزہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 'فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" غزہ پٹی سے صیہونی فوج کی مکمل واپسی اور مکمل جنگ بندی کی شرطوں سے دستبردار ہو گئی ہے- لیکن اس کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آئی - اس کے علاوہ حوثی جماعت کے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب میں صیہونی فوج نے یمن کے دو شہروں پر بمباری کی جس میں 9 افراد شہید ہو گۓ -
تبصرے