نائجیریا کے سکول میں لگے میلے میں بھگدڑ مچ گئی ، متعدد بچے جاں بحق
- 20, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نائجیریا کے ایک سکول میں لگے میلے میں بھگدڑ مچ گئی ، جس سے 35 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بدھ کے دن پیش آیا - جب جنوب مغربی نائجیریا کے شہر "عبادان" میں ایک سکول میں میلہ لگا ہوا تھا - نائجیرین پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکول کے میلے میں بھگدڑ مچانے کی تحقیقات کے سلسلے میں میلے کے اسپانسر سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا - پولیس ترجمان کے مطابق نائجیریا کے حساس اداروں نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد اس حادثہ کے اصل ذمہ دار قانون کی گرفت میں ہوں گے -
وسیم حسن
تبصرے