روس ، چین کے آپسی تعلقات بہت بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں ، پیوٹن

پیوٹن

نیوز ٹوڈے :  روس کےصدر ( ولادیمیر پیوٹن) نے اپنے ایک بیان میں ملکی خارجہ پالیسی کے متعلق گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ ' روس اور چین کے درمیان قائم تعلقات بہت بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں - اور دونوں ملک بین الاقوامی سطح پر اپنے تعلقات کو مزید بڑھا رہے ہیں اور اسی طرح بڑھاتے رہیں گے ' - روسی صدر نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں اپنے مقصد حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکی ہے - پیوٹن کا کہنا تھا کہ روسی فوج یوکرین کی فوج کو روس کے علاقوں سے نکال باہر کرے گی -روس کے صدر نے مزید کہا کہ روس ، امریکہ کے ساتھ میزائل مقابلوں کیلیے مکمل طور پر تیار ہے -

پیوٹن کے مطابق ان کا نیا ہائپر سونک بلیسٹک میزائل امریکہ کے کسی بھی دفاعی سسٹم کو شکست دے سکتا ہے - روسی صدر کا کہنا تھا کہ میری شام کے سابقہ صدر (الاسد) کے ساتھ ملاقات طے ہے ان سے مل کر شام میں غائب امریکی صحافی کے بارے میں دریافت کروں گا - نۓ منتخب امریکی صدر کے ساتھ 4 سال سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ـ پیوٹن نے کہا کہ (ڈونلڈ ٹرمپ) کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہوں ـ عملی طور پر تو تمام نیٹو ملک روس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+