ویتنام میں عملے کے ساتھ تلخ کلامی پر کیفے کو آگ لگا دی گئی 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

کیفے کو آگ لگا دی

نیوز ٹوڈے :   ویتنام میں ایک بار کے عملے کے ساتھ معمول تلخ کلامی پر بار کو ہی آگ لگا دی گئی جس سے 11افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے - یہ واقعہ ویتنام کے دارالحکومت میں پیش آیا - بار میں لگنے والی خافناک آگ نے بار کو مکمل طور پر جلا ڈالا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت (ہنوئی) کے ایک بار سے فائر بریگیڈ کے عملے نے 11 لاشیں نکال لیں اور 7 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا - بار میں سے درجن بھر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ـ

جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے -پولیس کے مطابق کیفے میں آنے والے ایک آدمی کے ساتھ کیفے کے عملے کی تلخ کلامی ہو گئی تھی - جسے کیفے سے نکال دیا گیا تھا ـ جس پر اس شخص نے مشتعل ہو کر کیفے کے گراؤنڈ فلور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی - اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کیفے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ـ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس واقعہ کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+