بنگلہ دیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فیصد فزیکل معائنہ کی شرط ختم کر دی

شہباز شریف اور بنگلہ دیش

نیوز ٹوڈے :   غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی اسکریننگ کے لیے قائم خصوصی سیکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کی 100 فیصد فزیکل انسپکشن کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان قاہرہ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ شہباز شریف نے سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+