بھکاریوں کو خیرات دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
- 20, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکاریوں کو بھیک مانگنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکاریوں کو پیسے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف آگاہی مہم رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گی اور یکم جنوری سے بھیک مانگنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اندور پولیس کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے کے خلاف ہماری مہم اس کے اختتام تک جاری رہے گی۔ یکم جنوری سے خیرات دینے والوں کے خلاف ماہ اور ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔
پولیس حکام نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بھکاریوں کو خیرات دے کر اس گناہ کا حصہ نہ بنیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے گزشتہ چند ماہ میں کئی ایسے گینگ پکڑے ہیں جو لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں۔
تبصرے