حوثی جماعت نے کیا دعویٰ بحیرہ احمر پر امریکہ کے ایف 18 لڑاکا طیارے کو تباہ کرنے کا

18 لڑاکا طیارے

نیوز ٹوڈے :  یمن کی (حوثی جماعت) کے لڑاکوں کا کہنا ہے کہ پچھلی شام کو بحیرہ احمر پر تباہ ہونے والے "امریکی طیارے ایف 18 " کو ہم نے تباہ کیا ہے - "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے تر جمان (یحیٰ سریع کا اپنے ایک جاری کردی بیان میں کہنا تھا کہ یمن پر ہونےو الے امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے - یحیٰ سریع کے مطابق حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں موجود امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر ہمارے لڑاکوں نے کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز سے حملہ کیا ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان میں سے امریکہ کا ایک ایف 18 تباہ ہو گیا -

جبکہ باقی طیارے یمن کی حدود سے نکل کر بحیرہ احمر میں موجود امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز کی حفاظت کرنے پر مجبور ہو گۓ - حوثی لڑاکوں کے اس حملے نے امریکہ کے "یو ۔ ایس ۔ ایس ہیری ٹور مین" کو بھی بحیرہ احمر میں اپنی پوزیشن بدلنے پر مجبور کر دیا - اس سے پہلے امریکی فوج نے بیان جاری کیا تھا کہ امریکہ کی بحریہ نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ بحیرہ احمر کے اوپر تباہ کر دیا - امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق ایف 18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکہ کے بحری جہاز کے نزدیک سے گزر رہا تھا کہ میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل سے طیارہ مار گرایا - سینٹرل کمانڈ کے مطابق اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+