القسام بریگیڈ نے کیے متعدد صیہونی فوجی ہلاک
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (القسام بریگیڈ) کے اہلکاروں نے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا - القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس کے لڑاکوں نے جبالیہ کیمپ میں چھپنے والے 3 اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا اور ان کے ہتھیار بھی اپنے قبضے میں کر لیے - القسام بریگیڈ کے مطابق اس کے لڑاکوں نے ایک گھر پر بھی کارروائی کی جہاں پر موجود 2 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا - دوسری طرف غزہ پر صیہونی فوج کے حملے تاحال جاری ہیں -24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - اقوام متحدہ کے ادارے "انروا کے سربراہ فلپ لازارینی " کا کہنا ہے کہ سویڈن کا انروا کو امداد بند کرنے کا فیصلہ مایوس کن ہے - یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک سے نڈھال بچے شدید سردی میں بیماری اور ذہنی صدمے کا شکار ہیں -
تبصرے