مقبوضہ مغربی کنارے پر بنی مسجد کو یہودیوں نے آگ لگا دی
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے :غزہ میں مقبوضہ مغربی کنارے پر بنی ایک مسجد پر غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کر دیا اور نعرے بازی کرتے ہوۓ مسجد کو آگ لگا دی ـ"بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مغربی کنارے پر (سلفیت کے علاقے) میں بنی مسجد پر غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے دھاوا بول دیا ـ اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کے مین دروازے کو آگ لگائی اور مسجد کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی ـ مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے دھمکی آمیز نعرے بھی درج کیے ـ
اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کی دیواروں پر "عربوں کے خاتمے اور بدلہ" جیسے ناپاک نعرے لکھے ـ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسجد کی دیواروں پر ایک نقاب پوش شخص سمیت کچھ اور افراد کو اسپرے پینٹ سے بے ہودہ نعرے لکھتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ کے شمالی علاقہ "بیت لاہیہ میں قائم کمال عدوان ہسپتال" پر ڈرون حملہ کیا جس میں 77 معصوم فلسطینی شہید ہو گۓ ـ
تبصرے